وفاقی جمہوریہ نیپال کے پاکستان میں متعین سفیر تاپس ادھیکاری نے گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایف پی سی سی آئی، کیپٹل آفس، اسلام آباد کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر عمر مسعود الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہنزہ چیمبر کے صدر عبدالرزاق، رحیم یار خان چیمبر کے صدر شوکت یار و دیگر بھی انہوں نے پاکستان اور نیپال کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری نے نیپال اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔ نیپال اور پاکستان دونوں سارک کے رکن ہیں اور ایک جیسے ثقافتی اور سماجی پس منظر رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان نیپال کے لیے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے سب سے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے کاروباری وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔نیپال کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر عمر مسعود الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور نیپال سارک کے رکن ہیں اور 1960 کی دہائی سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ نیپال، چین اور بھارت کے درمیان ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہونے کے ناطے علاقائی تجارت کی اہمیت کو دوسروں سے بہتر سمجھ سکتا ہے،” ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہاکہ نیپال ایک درآمد پر مبنی معیشت ہے جس کی درآمدات برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔ سال 2021 میں نیپال کو پاکستان کی برآمدات 4.7 ملین امریکی ڈالر تھیں جبکہ نیپال سے درآمدات 2.6 ملین امریکی ڈالر تھیں۔عرفان اقبال شیخ اور عمر مسعود الرحمن نے کہا کہ وسیع تجارتی امکانات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے جو کہ صرف 7.3 ملین امریکی ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنکشن اور کنیکٹیویٹی کا مسئلہ تجارت کے فروغ میں بنیادی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ زراعت اور سیاحت وہ اہم شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بالخصوص چاول، چمڑے اور چمڑے کی اشیا، قالین، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، پشمینہ لان، ٹیکسٹائل میک اپ اور اس سے منسلک مصنوعات کی نیپال میں بڑی صلاحیت ہے جس کی مناسب مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی سرمایہ کار نیپالی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں
