دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک

چین کی معروف کمپنی “رکٹر” نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک “سکائی رائیڈر ایکس 1” متعارف کرادی ہے، جو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک نئی انقلاب کی پیش گوئی کر رہی ہے۔ یہ بائیک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان میں پرواز کر سکتی ہے اور سڑک سے آسمان تک اور آسمان سے سڑک تک منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

“سکائی رائیڈر ایکس 1” ایک انقلابی سواری ہے جسے ایک بٹن کے ذریعے سڑک اور فضاء کے درمیان منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سڑک پر یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکتی ہے، جب کہ اس کے چاروں بازوؤں کو کھول کر یہ فضائی بائیک میں بدل جاتی ہے۔ پنکھوں کی مدد سے یہ بائیک سوار کو اس کی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں