پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام

پتوکی نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی پتوکی پولیس متعدد کیس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی آئی جی پنجاب کے لمحہ فکریہ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں کوڑا کے ڈھیروں سے نومولود بچوں کی نعشیں ملنا معمول بن گئیں سال 2024میں بھی نومولود بچوں کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے مگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی نامعلوم خواتین و لڑکیوں نے نومولودکو جنم دیکر قتل کرنا معمول بنالیا نامعلوم خواتین ،لڑکیوں کیساتھ مرد بھی برابر کے گناہ گار شامل ہیں پنجاب پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ناکارہ نظر آنے لگی شہریوں میں خوف کی لہر برقرار ہونے لگی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ نومولود کے رپورٹ ہونے والے کیسسز کو فوری طور پر ٹریس کیا جائے اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے لایا جائے اور انکو کڑی سزا دلوائی جائے تاکہ ایسے واقعات رک سکیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں