تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ اور مقدمہ درج

موٹر وے پراب 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ اور مقدمہ درج ہوگا، موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ،موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،آئی جی موٹر وے پولیس نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گاجبکہ گاڑی کو بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج ہوگا۔آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں