تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کا پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کا پیغام

دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، وہ ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تاج حیدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لئے ایک مشعل راہ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تاج حیدر کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا،

اپنا تبصرہ لکھیں