برطانیہ کے ولی عہد پرنس ولیم نے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی طلاق کے حوالے سے مشہور وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جو شاہی روایات سے ایک بڑی علیحدگی کی علامت ہے۔
42 سالہ پرنس ولیم نے شاہی خاندان کے دیرینہ قانونی مشیر Harbottle & Lewis سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اب Mishcon de Reya نامی ممتاز برطانوی لاء فرم کو اپنا نیا قانونی نمائندہ مقرر کیا ہے
یہ وہ فرم ہے جس نے شہزادی ڈیانا کی 1996ء میں اُس وقت کے پرنس چارلس سے طلاق کے دوران نمائندگی کی تھی