سندھ لیبر اپیلیٹ ٹربیونل نے لیبرکورٹ نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کے 5 ہزار 744 ملازمین کوبحال کردیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے ملازمین کوفارغ کرکے لیبرکورٹ میں کیس دائر کیا تھا، عدالت نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل کے پانچ ہزار 744 ملازمین کوبحال کردیا۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کو 14 مئی کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ لیبر کورٹ نے22 فروری کو پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی درخواست منظور کی تھی۔